Duration 1:30

بورے والامیں بیوی اوربچوں کویرغمال بنا کرتشددکرنےوالاآئس کےنشے کا عادی ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک EUA

71 watched
0
1
Published 31 Jul 2023

بورے والامیں بیوی اوربچوں کویرغمال بنا کرتشددکرنےوالاآئس کےنشے کا عادی ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک! Subscribe to our YouTube Channel /@ RightNewsHDTV Like Our Facebook Page: https://www.facebook.com/RightNewsHDTV/ Follow on Facebook Profile: https://www.facebook.com/muhammadmudassir.mujtabazahoor?mibextid=ZbWKwL Follow on TikTok: https://www.tiktok.com/@ mudassirmujtaba283?_t=8bzJ1BPy5K6&_r=1 Follow on Twitter: https://twitter.com/MudassirMujtaba?t=Ls_PS-F5mh90UJvMrHdO0g&s=09 #Crime #CrimeNews #drugsafety #CMpunjabofficial #PunjabPolice #Encounter #family #children #breakingnews #newsupdate #newsheadlines #news #rightnewshdtv #mudassirmujtaba #bolnews #arynews #geonews بورے والا سے خبر شامل کریں گے۔ بورے والا میں بیوی اور بچوں کو یرغمال بنا کر تشدد کرنے والا جنونی آئس کے نشے کا عادی ملزم پولیس حراست سے فرار ہونے کی کوشش میں مبینہ طور پر ہلاک ہو گیا لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ملزم قاضی احمد کے تشدد سے اسکی بیٹی کی آنکھیں بھی بری طرح متاثر ہوئیں۔ بورے والا میں آئس کے نشے کا عادی ملزم جو پچھلے تین ماہ سے اپنی بیوی اور بچوں کو یرغمال بنا کر جادو ٹونہ کروانے کے شبہ میں بیہمانہ تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔ پولیس نے اہل محلہ کی شکایت پر بچوں اور اس کی بیوی کو بارہ گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد جنونی شخص کی قید سے بازیاب کروا کر اسے گرفتار کر لیا تھا۔آج ملزم کو پسٹل اور خنجر کی ریکوری کیلئے لے جایا جا رہا تھا ۔ راستے میں اس نے پولیس اہلکار سے گن چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ اسی کشمکش میں گن سے فائر چل جانے سے ملزم شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا ۔ ملزم کے تشدد سے اس کی تیرہ سالہ بیٹی کی آنکھیں شدید متاثر ہوئی تھیں۔ اس کی بیوی اور دوسرے بچوں کے جسم پر بھی تشدد کے نشانات تھے۔ واقعے کا چیف منسٹر پنجاب نے نوٹس لیا تھا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس تھانہ سٹی بورے والا نے مزید ضابطے کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ رپورٹ کیمرہ ٹیم کے ساتھ مدثر مجتبیٰ رائٹ نیوز سرگودھا Will add news from Borewala. In Borewala, the fanatical ice addict who tortured his wife and children as hostages allegedly died while trying to escape from police custody. The body was shifted to the hospital for post-mortem. His daughter's eyes were also badly affected. The accused, addicted to ice in Borewala, has been brutally torturing his wife and children for the past three months on the suspicion of witchcraft. The police rescued the children and his wife from the custody of the madman after a long operation of twelve hours on the complaint of the residents. Today the accused was being taken for the recovery of pistol and dagger. On the way, he snatched the gun from the policeman and tried to escape. In the same conflict, the accused was seriously injured due to the firing of the gun, who was being taken to the hospital for medical assistance and died on the way. His thirteen-year-old daughter's eyes were severely affected by the accused's violence. His wife and other children also had marks of torture on their bodies. Chief Minister Punjab took notice of the incident. The police shifted the body to the hospital for post-mortem. Police Station City Borewala has initiated further enforcement action. Report by Mudassar Mujtaba Right News Sargodha with camera team بورےوالا / مبینہ پولیس مقابلہ اپنی بیوی، بچوں کو خنجر کے وار کرکے اور سگریٹ سے شدید زخمی کرکے مغوی بنانے والا جنونی آئس کے نشہ کا عادی ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک، بورےوالا: ملزم احمد کو تھانہ سٹی بوریوالا کے مقدمہ نمبر 646/23 میں اسلحہ کی ریکوری کے لیے M بلاک لے جایا گیا، جہاں اس نے پسٹل و خنجر برآمد کروایا ، بورےوالا: تھانہ واپسی جاتے ملزم احمد نے پولیس کنسٹیبل سے سرکاری گن چھیننے کی کوشش کی، بورےوالا: پولیس کانسٹیبل نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بھرپور مزاحمت جاری رکھی۔پولیس بورےوالا: اسی کشمکش و کھینچا تانی کے دوران ملزم کے ہاتھ سے رائفل کا فائر چل گیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا، بورےوالا: ملزم احمد کو ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔پولیس بورےوالا: بیوی بچوں پر تشدد کرنے کے واقع پر وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے نوٹس لیا تھا۔ بورےوالا: زیر علاج بچوں سے میو ہسپتال میں ملاقات بھی کی تھی۔ بورےوالا: ملزم کو قرار واقعی سزا کے ساتھ بچوں کے علاج معالجہ کا ذمہ بھی لیا تھا۔ بورےوللا: پولیس تھانہ سٹی بوریوالا نے ضابطے کی کاروائی کا آغاز کر دیا صوبہ پنجاب کے ضلع بورے والا میں نشے کے عادی شوہر نے بیوی اور بچوں کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا، ملزم نے خنجرسے حملہ کرکے بیٹی کی آنکھیں ضائع کردیں۔ نشے کےعادی باپ نے 13 سالہ بیٹی پر خنجر سے حملہ کیا، جس سے بچی کی آنکھیں ضائع ہوگئیں۔ ملزم نے اس دوران بیوی بچوں کر یرغمال بنا رکھا تھا جنہیں پولیس نے 12 گھنٹے کے طویل انتطار کے بعد کارروائی کرتے ہوئے بازیاب کروا لیا۔ پولیس نے ملزم قاضی احمد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم قاضی احمد مبینہ طور پر آئس کا نشہ کرتا ہے۔

Category

Show more

Comments - 2